آصف زرداری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی میں نے معذرت کر لی عشرت العباد

سندھ میں اپوزیشن کا خلا بہت بڑا المیہ ہے، سابق گورنر


این این آئی March 18, 2017
سندھ میں اپوزیشن کا خلا بہت بڑا المیہ ہے، سابق گورنر۔ فوٹو: فائل

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی جس پر میں نے معذرت کرلی۔

عشرت العباد نے کہا ایم کیو ایم کی بدنامی کی وجہ بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور لینڈ مافیا تھی اور اب وہی دہشتگرد پاک سرزمین پارٹی پر مسلط ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا سندھ میں اپوزیشن کا خلا بہت بڑا المیہ ہے، ارکان اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کی بجائے لندن کی طرف دیکھ رہے ہیں اور انتخابات وہی جیتے گا جس کو ایم کیو ایم لندن کی حمایت حاصل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔