جولائی تا نومبر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 238 فیصد اضافہ

خوراک7.96، پیپر 33.68، ربر30، آئرن واسٹیل16.8،فارماسیوٹیکل6.17 اور پٹرولیم سیکٹرکی پیداوار میں 9.86 فیصداضافہ،...


Kamran Aziz January 13, 2013
آٹوموبائل، الیکٹرانکس، کھاد، انجینئرنگ، لیدر پراڈکٹس کی پیداوار میں کمی، نومبر میں سال بہ سال 6.5 فیصد ایل ایس ایم گروتھ، ماہانہ بنیادوں پر 1.12 فیصد سکڑاؤ۔ فوٹو: فائل

خوراک و مشروبات، پیپراینڈبورڈ، پٹرولیم اور فارماسیوٹیکل سیکٹرز کی بہترین کارکردگی کے باعث رواں مالی سال کے ابتدائی 5ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.38 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس میں پٹرولیم گروپ کا حصہ 0.63فیصد، وفاقی وزارت صنعت کے ماتحت فیکٹریوں کا0.48 اور صوبائی شماریاتی اداروں کے ماتحت کمپنیوں کا حصہ 1.27 فیصد رہا، جولائی سے نومبر2012 کے دوران خوراک مشروبات و تمباکو کی پیداوار 7.96 فیصد بڑھی، پیپراینڈ بورڈ33.68 فیصد، ربر پراڈکٹس 30.02 فیصد، آئرن واسٹیل 16.80فیصد اور فارماسیوٹیکل سیکٹر کی پیداوار میں 6.17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا، اس کے علاوہ مذکورہ 5ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں سال بہ سال 9.86 فیصد، غیردھاتی معدنی مصنوعات کی پیداوار میں3.35 فیصد اضافہ ہوا۔

04

جبکہ کیمیکلز اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار معمولی بڑھی جو بالترتیب 0.17 اور 0.01 فیصد رہی تاہم آٹوموبائل، الیکٹرانکس، کھاد، انجینئرنگ، چمڑے، لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی، جولائی سے نومبر تک آٹوموبائل8.73 فیصد، الیکٹرانکس 13.62 فیصد، کھاد14.54 فیصد، انجینئرنگ پراڈکٹس 10.95 فیصد، چمڑے کی مصنوعات5.10 اور لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 19.18 فیصد کمی ہوئی، نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار سال بہ سال 6.5 فیصد بڑھی تاہم ماہانہ بنیادوں پر ایل ایس ایم سیکٹر1.12 فیصد سکڑ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں