گندم چاول چینی کی مقدار تسلی بخش ہے پی اے آر سی

فوڈ سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے پلاننگ ترجیحات میں شامل ہے،ڈاکٹر افتخاراحمد


Abid Hussain January 14, 2013
پی اے آرسی کے تحت گھروں سے خارج ہونیوالے پانی کودوبارہ کارآمدبناکرآبپاشی کیلیے استعمال کرنے کامیاب تجربہ کیاجارہاہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ پی اے آرسی کی ترجیحات میںیہ بات شامل ہے کہ ملک بھرمیں فوڈسکیورٹی کومدنظررکھتے ہوئے پلاننگ کی جائے۔

ملک بھر میں گندم، چاول، چینی کی مقدار تسلی بخش ہے اوراگلے مرحلے میںبلوچستان، خیبرپختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان، آزادکشمیر، ڈیرہ غازیخان اورسندھ کے علاقوںمیںتیل پیداکرنے والی اجناس سمیت زیتون کی پیداواربڑھانے کیلیے اٹلی سے درامدکردہ پودے لگائے جارہے ہیں اورانکی پراسسنگ کیلیے فرانس سے مشینری منگوائی جارہی ہے۔ایکسپریس سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ پی اے آرسی ایک قومی ادارہ ہے جس کا مقصد ملک بھرمیں زرعی اجناس کی فراہمی میں ریسرچ کی بنیادپراقسام کی تیاری ہے۔ جس میںملک بھرکے سائنسدان دن رات کام کررہے ہیں۔

اس وقت پی اے آرسی کے تحت گھروں سے خارج ہونیوالے پانی کودوبارہ کارآمدبناکرآبپاشی کیلیے استعمال کرنے کامیاب تجربہ کیاجارہاہے۔ اس وقت اسلام آبادمیںچک شہزادکے پانی کودوبارہ استعمال کیلیے کارآمد بنایا جارہے۔ اس پانی پرابتک دس ریسرچ پیپرز لکھے جاچکے ہیںاوراس پرمزیدتحقیق کی جارہی ہے۔ اس پانی سے لیموںکی ریکارڈپیداوارحاصل کی گئی ہے اورمزیدریسرچ کیلیے انارسمیت دیگرپھلوںکے پودے لگائے گئے ہیں۔

اس منصوبے کولاہورمیںدریائے روای کے پانی کوصاف کرکے آبپاشی کیلیے استعمال کیاجارہاہے۔اس کام کومزیدآگے بڑھانے کیلیے کام ہورہاہے،سندھ کے ایسے علاقے جہاںپانی آجاتاہے وہاں پرچاول کی فصل پانی میںڈوب جاتی ہے اس فصل کومزیدبہتربنانے کیلیے ریسرچ جاری ہے تاکہ وہ پانی میںڈوبے رہنے کے باجودپیداواردے۔

اسی طرح زیتون اورپام آئل کے پودے لگائے جارہے ہیںتاکہ ملک کاقیمتی زرمبادلہ بچایاجاسکے۔ چیئرمین نے بتایاکہ پی اے آرسی جوفنڈز کی کمی کا مسئلہ درپیش تھااب اس کوحل کرلیاگیاہے اوراس کے نیٹ ورک کوملک بھرمیںوسیع کیاجائیگا۔ چیئرمین نے بتایاکہ پی اے آرسی کے سائنسدان زرعی اجناس کی ایسی اقسام کی تیاری میں مشغول ہیںجوکم رقبے پرزیادہ پیداواردے سکیںاوراب موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اقسام کی تیاری کی جارہی ہے جوہرطرح کے موسم میں اچھی پیداواردیں، فلپائن کے ساتھ ملکرچاول کی نئی اقسام تیارکی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں