بھارت کا او آئی سی کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرانے سے انکار

بھارت نے نامساعد حالات کا بہانہ بنا کر ٹال دیا، 8 رکنی وفد آج اسلام آبا دپہنچے گا


این این آئی March 27, 2017
کمیشن پاکستان میں تین روزہ قیام کے دوران وزیراعظم، صدرودیگر سے ملاقاتیں کرے گا۔ فوٹو : فائل

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ فاش ہونے کے خوف میں مبتلا ہے اور او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ وادی کا دورہ کرانے سے انکارکردیا ہے جبکہ پاکستان نے بخوشی کمیشن کو دورہ کرنے کی اجازت دیدی ہے، انسانی حقوق کمیشن کا آٹھ رکنی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی سرکار کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بھارت سرکار نے نامساعد حالات کا بہانہ بنا کر اسلامی ممالک کی تنظیم کے انسانی حقوق کمیشن کو آنے سے ہی روک دیا۔

دوسری جانب او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے آزاد کشمیر کے دورے کی خواہش ظاہر کی تو پاکستان نے کھلے دل سے خوش آمدید کہا۔ کمیشن پاکستان میں تین روز قیام کرے گا۔ انسانی حقوق کمیشن وزیراعظم و صدر پاکستان، مشیر خارجہ اور وزیر امور کشمیر سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ اسلامی ممالک کے ارکان پر مشتمل یہ کمیشن آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کرے گا۔ اور آزاد کشمیر میں مہاجر کیمپوں کا بھی جائزہ لے گا۔

واضح رہے کہ دورے کا مقصد مسئلہ کشمیر کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں