11من وزنی خان بابا کا بھارتی پہلوان ’’کھلی دی گریٹ‘‘ کو چیلنج

میں آرہا ہوں، ایک ہاتھ سے اٹھاؤں گااور پٹخوں گا بھی ،مردان کے 25 سالہ پہلوان کا عزم


Monitoring Desk March 27, 2017
2گھنٹے بعد کھانا،ایک وقت میں درجن انڈے، 5 کلودودھ روز پیتا ہوں، ٹودی پوائنٹ میں گفتگو۔ فوٹو: نیٹ

کوہ ہمالیہ جیسے اونچے اور وزنی ''خان بابا''نے ''کھلی دی گریٹ'' کو چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان منصور علی خان کوانٹرویو کے دوران مردان کے6 فٹ 4انچ لمبے اور440 کلو وزنی پاکستانی پہلوان نے بھارتی پہلوان کو للکارتے ہوئے کہا کہ کھلی میں آرہا ہوں، تمھیں نہ صرف ایک ہاتھ سے اٹھاؤں گا بلکہ پٹخوں گا بھی۔

واضح رہے کہ کھلی کا قد 7 فٹ ایک انچ جبکہ وزن 157 کلو ہے۔ 25سالہ خان بابا کے مطابق میرانام میرے داداکے نام پر رکھاگیا،پیدائشی پہلوان ہوں ، میراسب کچھ ریسلنگ ہے، رنگ والی کشتیاں دیکھ کربڑاہواہوں،جان سینا اور گولڈ برگ پسند ہیں مگر ڈبلیو ڈبلیو ای کا لائسنس نہیں مل رہا، وہ میرے وزن سے ڈررہے ہیں۔

بابا خان نے بتایا کہ وہ نویں کلاس میں 115 کلو کا تھا، 10 ہزار حرارے روزانہ لیتا ہوں، 50,100 کلو کے پتھر اٹھاتا ہوں، 150 کلو کا ڈمبل بنایا ہوا ہے، آلٹو گاڑی اورآدمی اٹھا سکتا ہوں۔ دشمنی کی وجہ سے گارڈرکھے ہیں۔صبح چھ سے دس بجے تک ورزش کرتا ہوں، دس بجے دفترجاتاہوں، چاول چارپانچ مرتبہ کھاتا ہوں، ہر دوگھنٹے بعد کھانا کھاتا ہوں، چار پانچ کلو دودھ پیتا ہوں، ایک وقت میں درجن انڈے کھاتا ہوں،کیک،فرنی پسند ہے، میرا ڈاکٹر ساتھ ہوتاہے ۔

لاہور، اسلام آباد کے بعد مردان آئیں تو لگتا ہے گاؤں میں آ گئے، پی ٹی آئی نے بھی کچھ نہیں کیا۔ میرے سوٹ کو 12 میٹر کپڑا لگتا ہے۔ جاپان، دبئی، امریکا گیا ہوں۔ خواتین پرستار کہتی ہیں شادی کرلیں، تاہم میری ابھی عمرنہیں،30سال کی عمرمیں کسی خاتون ریسلر سے شادی کروں گا، باہرسے دلہن لاؤں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں