افغانستان ڈرون حملے اور بم دھماکے میں 22شہری جاں بحق

صوبہ وردک کے رہائشی علاقے پر ڈرون حملہ ، کابل کے جنوب مغرب میں ایک مسجد کے اندر بم دھماکے سے7 شہری مارے گئے.


News Agienciyan January 14, 2013
افغان اور نیٹو کے فوجی دستے عسکریت پسندوں کیخلاف کارروائی کرکے واپس آرہے تھے کہ عسکریت پسندوں نے حملہ کردیا. فوٹو: فائل

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 15 شہری ہلاک ہوگئے۔

حملہ صوبہ وردک میں ایک رہائشی علاقے پرکیاگیا۔ ادھرکابل کے جنوب مغرب میں ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم سات شہری مارے گئے ۔ یہ دھماکا نیٹو کے زیر قیادت افغان فوجی دستوں اور طالبان عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والے ایک مسلح تصادم کے بعد ہوا۔

07

سرکاری ترجمان کے بقول افغان اور نیٹو کے فوجی دستے عسکریت پسندوں کے خلاف رات گئے ایک کارروائی کرنے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ ایک مسجد میں چھپے چند عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں 4 عسکریت پسند مارے گئے۔مسجد میں دھماکہ اس وقت ہوا جب ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی لاشیں مسجد سے نکالی جا رہی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں