تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی سمیت کسی سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی ن لیگ کی بی ٹیم کے طور پر کام کر رہی ہے، اگلی بار پھر زرداری کا نعرہ لگایا جا رہا ہے، تحریک انصاف


Umair Ali Anjum March 30, 2017
پی پی سے بات چیت ممکن ہے تاہم پی ٹی آئی اب حکومت کے خلاف تن تنہااحتجاج کرے گی، پی ٹی آئی۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی آئندہ پیپلز پارٹی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی نے دہری پالیسی اختیار کر رکھی ہے جبکہ موجودہ حالات کودیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پیپلزپارٹی حکمران مسلم لیگ(ن) کی بی ٹیم کے طور پر کام کررہی ہے اوراگلی بار پھر زرداری کا نعرہ ایک مرتبہ پھر لگایا جارہا ہے تاہم پی ٹی آئی اب کسی بھی صورت پیپلزپارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اگر قومی سطح پر پی پی نے کسی مسئلے پر دعوت دی تو بات چیت کی جاسکتی ہے تاہم پی ٹی آئی اب حکومت کے خلاف تن تنہا احتجاج کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں