سندھ حکومت کا نئے آئی جی کی تقرری کابینہ کے ذریعے کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ نے قانونی ماہرین اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت شروع کردی، ذرائع


وزیراعلیٰ سندھ نے قانونی ماہرین اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت شروع کردی، ذرائع، فوٹو؛ فائل

سندھ حکومت نے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کی عدالت سے دوبارہ بحالی پر کابینہ کے ذریعے نئے آئی جی کی تقرری کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ كی بحالی كے عدالتی فیصلے كے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر حكومت سندھ كے قانونی ماہرین اور پیپلز پارٹی كے سینئر رہنماؤں سے مشاورت كی ہے۔ ذرائع کے مطابق امكان ہے كہ وزیراعلیٰ سندھ جلد صوبائی كابینہ كا اجلاس طلب كركے صوبے میں نئے آئی جی كی تقرری سے متعلق رسمی فیصلہ كریں گے، وزیراعلیٰ سندھ كو اے ڈی خواجہ كی بحالی سے متعلق فیصلے كی اطلاع ان كے دورہ كشمور كے دوران دی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ نے اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا

ذرائع كے مطابق اس كے بعد وزیراعلیٰ نے حكومت سندھ كے قانونی ماہرین اور پیپلز پارٹی كے سینئر رہنماؤں سے اس معاملے پر مشاورت كی اور اس معاملے پر سندھ كابینہ كا اجلاس بلانے پر تبادلہ خیال كیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حكومت سندھ كے قانونی ماہرین نے وزیراعلیٰ كو مشورہ دیا ہے كہ 6 اپریل سے قبل سندھ كابینہ كا اجلاس بلا كر صوبہ میں نئے آئی جی پولیس كی تقرری سے متعلق رسمی فیصلہ كیا جائے كیونكہ عدالت كو اس بات سے آگاہ كرنا ضروری ہے كہ آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ كی خدمات وفاق كو واپس كرنے اور نئے آئی جی كی تقرری كی سفارش كا فیصلہ صوبائی كابینہ كا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اے ڈی خواجہ نے دوبارہ چارج سنبھال لیا

ذرائع كے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ گڑھی خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو كی برسی كی تقریبات سے فارغ ہوكر كراچی واپس آنے پر سندھ كابینہ كا اجلاس بلانے كا فیصلہ كریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں