وزیر اعلیٰ پنجاب کی لیپ ٹاپ اسکیم میں گھپلے 9 افسران ذمے دار قرار

ایڈیشنل سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹری بھی گھپلے کے ذمے داروں میں شامل، رپورٹ وزیراعلیٰ کو دے دی گئی


Monitoring Desk April 04, 2017
1771 طلبہ 2، 2 لیپ ٹاپ لے اڑے، 2481 طلبہ نے جعلی شناختی کارڈ جمع کرا کر لیپ ٹاپ لیے۔ فوٹو: فائل

پنجاب میں وزیر اعلیٰ لیپ ٹاپ اسکیم میں مبینہ گھپلے کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب میں 1771 طلبہ 2، 2 لیپ ٹاپ لینے میں کامیاب ہو گئے جس کی وجہ سے سرکاری خزانے کو 6 کروڑ 95 لاکھ 97 ہزار 136 روپے کا نقصان ہوا جبکہ2481 طلبہ نے جعلی شناختی کارڈ جمع کرا کے لیپ ٹاپ وصول کیے۔

اسپیشل آڈٹ رپورٹ کے اجرا کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے ایکشن لیا گیا اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو دیدی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹریز سمیت 9 افسران کو ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے جبکہ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے میں متعلقہ یونیورسٹی کے سربراہان کو بری الزمہ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیپ ٹاپ تقسیم کے وقت افسران نے مکمل جائزہ نہیں لیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں