امریکا پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کے لیے 2 مراحل میں کردار ادا کریگا

امریکی حکام پاکستان اور بھارتی حکومتوں کے اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہیں۔


عامر خان April 06, 2017
امریکی حکام پاکستان اور بھارتی حکومتوں کے اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہیں۔ فوٹو: فائل

امریکی حکومت نے پاک بھارت کشیدگی کو ختم کرانے اور مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کیلیے اپنا کردار2 مرحلوں میں ادا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

امریکی حکام پہلے مرحلے میں اپنی ''پس پردہ سفارتی حکمت عملی'' کے تحت پہلے ہی پاکستان اور بھارتی حکومتوں کے اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہیں۔ پاکستان نے ٹرمپ حکومت کے اعلیٰ حکام کو اس معاملے میں تعاون اور مذاکرات کی بحالی کا پیغام دے چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں