طاہر القادری کا الٹی میٹم مسترد جمہوریت کا تحفظ کرینگے نواز شریف

قائد ن لیگ کی زیرصدارت رائیونڈ میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس، آئین اور قانون کی حکمرانی پر سمجھوتہ نہ کرنیکا فیصلہ


Sana News January 16, 2013
موجودہ الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ہی آزادانہ انتخابات کرانیکا مطالبہ، 99والاگرینڈ الائنس دوبارہ سرگرم ہو گیا:احسن اقبال۔ فوٹو: فائل

KARACHI: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی شعبدہ باز کو جمہوریت پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، ہر صورت میں جمہوریت کا تحفظ کیا جائیگا۔

آمریت کے دور میں بھیگی بلی بننے والے آج جمہوریت کو آنکھیں دکھا رہے ہیں مگر وہ اپنے کسی ایجنڈا میں کامیاب نہیں ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے رائیونڈ میں پارٹی کے اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں کیا، اجلاس میں طاہرالقادری کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے الٹی میٹم اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے جمہوریت کے تحفظ اور ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مطالبہ کیا گیا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ہی آزاد اور خود مختار الیکشن کروائے جائیں۔

11

 

اجلاس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف' قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان' سینیٹر پرویز رشید' سینیٹر اسحاق ڈار' رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف' خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حوالے سے دیے گئے الٹی میٹم کو مسترد کر دیا گیا اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں کسی بھی غیرآئینی اور غیر جمہوری اقدام کو قبول نہیں کیا جائیگا بلکہ اسکی بھرپور مخالفت کی جائیگی۔

(ن) لیگ کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے طاہرالقادری کے الٹی مٹیم کے حوالے سے پارٹی موقف دیتے ہوئے کہا کہ طاہرالقادری کا ایجنڈا ملک اور جمہوریت کیخلاف ہے اور پاکستانی قوم اسے مسترد کرتی ہے، کسی فرد واحد کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ قومی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے یا انکی مدت بارے کوئی فیصلہ کرے، تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہی ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں