شرمین عبید کی ’’ اے گرل ان دی ریور‘‘ پی باڈی ایوارڈز کے لیے نامزد

شرمین عبید چنائے نے اس خبر کا اعلان شرمین عبید چنائے نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے کیا۔


شرمین عبید چنائے نے اس خبر کا اعلان شرمین عبید چنائے نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے کیا۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: پاکستان کی کامیاب فلم ساز اور دو مرتبہ آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی شرمین عبید چنائے کی ڈاکیومنٹری''اے گرل ان دی ریور'' کو 76 ویں پیباڈی ایوارڈز میں نامزد کرلیا گیا ہے۔

آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی شرمین عبید چنائے نے اس خبر کا اعلان شرمین عبید چنائے نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے کیا۔ خیال رہے کہ اے گرل ان دی ریور کو 2016میں آکیڈمی ایوارڈ (آسکرز) سے بھی نوازا گیا تھا۔

ڈاکیو منٹری اے گرل ان دی ریور ایک ایسی نوجوان لڑکی کی کہانی ہے جسے غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم وہ بچ گئی۔فلم کو ڈاکیورمنٹری فلموں کے زمرے میں نامزد کیا گیا جس میں کئی اور فلمیں جیسے 'او جے ٗ میڈ ان امریکا ٗ بی بی سی کی بنائی ہوئی تفتیشی فلم اسلامک اسٹیٹ موسٹ وانٹڈ وغیرہ نامزد کی گئیں۔ اس زمرے میں جیتنے والی فلم کے نام کا اعلان رواں سال 18 اپریل کو کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ پیباڈی ایوارڈز کی مرکزی تقریب رواں سال 20 مئی کو نیویارک میں منعقد کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں