مکڈونلڈز کا لاہور کینٹ میں ڈرائیو تھرو اسٹور کھولنے کا فیصلہ

شیورن کے اشتراک سے صوبہ پنجاب میں مکڈونلڈز کا پہلا ڈرائیو تھرو اسٹور ہوگا۔


Business Desk January 16, 2013
اس اقدام سے پاکستان میں کاروبار اور ریسٹورنٹ انڈسٹری کو نئی جہت ملے گی. فوٹو : فائل

مکڈونلڈز پاکستان نے اپنی توسیعی منصوبے اور شیورن (Chevron) پاکستان کے ساتھ معاہدے کے تحت وطین چوک، ڈی ایچ اے فیز 5، لاہورکینٹ میں نئے کالٹیکس آئوٹ لیٹ میں ڈرائیوتھرو اسٹور کھولنے اور آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ شیورن کے اشتراک سے صوبہ پنجاب میں مکڈونلڈز کا پہلا ڈرائیوتھرو اسٹور ہوگا، میچور مارکیٹس میں گیس اسٹیشنز میں ڈرائیو تھرو ریسٹورنٹس عام ہیں اور مکڈونلڈزپاکستان اسی بزنس ماڈل کو پاکستان میں مقامی ضروریات کے مطابق متعارف کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس اقدام سے کاروبار کے نئے دروازے کھولیں گے اور پاکستان میں ریسٹورنٹ انڈسٹری کو نئی جہت ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں