بلوچستان فائرنگ میں 2 افراد جاں بحق

فراری کمانڈروں عرض بگٹی، بشکو بگٹی، ترنگل بگٹی نے 12 ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال دیے.


News Agienciyan January 17, 2013
فراری کمانڈروں عرض بگٹی، بشکو بگٹی، ترنگل بگٹی نے 12 ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال دیے. فوٹو: فائل

کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

اے پی پی کے مطابق پنجگور میں نامعلوم افراد نے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کردیا، راکٹ کھلے میدان میں گر کر زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے، سیکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔آئی این پی کے مطابق چمن افغان تجارتی مرکز ویش منڈی میں اسکریپ کے گودام میں بم دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

افغان پولیس نے پورے گودام کو قبضے میں لے کر دونوں زخمی مزدوروں کو اسپتال منتقل کردیا۔ ادھر اہم فراری کمانڈروں عرض محمد بگٹی عرف اے سی عرف توپ چی، بشکو بگٹی عرف سٹیل باڈی اور ماموں عرف ترنگل بگٹی نے اپنے 12 ساتھیوں کے ہمراہ چیف آف بگٹی میر غلام قادر بگٹی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے.

11

اس موقع پر عرض محمد اور بشکو بگٹی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ بگٹی میں جنگ شروع ہونے کے بعد افغانستان چلے گئے ہم نے تخریب کاری کی، تربیت افغانستان میں حاصل کی اور پھر سوئی، ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقے مٹ، موندرانی اور دیگر علاقوں میں دھماکوں کے علاوہ ایف سی، او جی ڈی سی ایل کے قافلوں پر حملے کرتے تھے، اس کے علاوہ سوئی میں گیس پائپ لائنوں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے، امید کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان ہمارے ساتھ انصاف کرے گی۔ ہتھیا رڈالنے والوں کا کہنا تھا کہ اب ہم پرامن شہری کی طرح زندگی بسر کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں