مارچ کیخلاف طاقت استعمال نہ کی جائے الطاف حسین

اس سے حالات مزید خراب ہونگے، فوری مذاکرات شروع کیے جائیں، فریقین لچک کا مظاہرہ کریں


Express Desk January 17, 2013
خواتین، شیرخوار بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں، قائد متحدہ، شرکا کو ثابت قدمی پر خراج تحسین۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حکومت سے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے عوامی مارچ کیخلاف کسی صورت میں طاقت کا استعمال نہ کیا جائے اور مسئلے کے حل کیلیے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر بامقصد مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔

اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ عوامی مارچ میں شامل لوگ پرامن ہیں جن میں نوجوان ہی نہیں بلکہ خواتین، بچے، بچیاں اور بزرگ بھی شامل ہیں جن میں بیشتر خواتین کے ساتھ شیرخوار بچے بھی ہیں۔ان لوگوں کو منتشر کرنے کیلیے ان کے خلاف کسی بھی طرح طاقت کا استعمال درست اور دانشمندانہ اقدام نہیں ہوگا بلکہ اس سے حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید خراب ہوں گے لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ وہ کسی بھی صورت طاقت کا استعمال نہ کرے اور معاملے کے حل کیلیے مذاکرات اور بات چیت کا راستہ اختیار کرے۔

12

الطاف حسین نے دونوں فریقین حکومت اور ڈاکٹر طاہرالقادری پر زور دیا کہ وہ لچک کا مظاہرہ کریں اور معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔ دریں اثنا الطاف حسین نے لانگ مارچ اور شرکا کی ثابت قدمی پر انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈی چوک اسلام آباد پر لاکھوں عوام تین دن سے کھلے آسمان تلے جائز مطالبات کے حق میں مظاہرہ کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں