امریکا میں ایشیائی باشندے كو طیارے سے گھسیٹ كر نكال دیا گیا

ائیر لائن نے طیارے میں گنجائش نہ ہونے کے باوجود مسافر کی بکنگ کی


این این آئی April 11, 2017
ائیر لائن نے طیارے میں گنجائش نہ ہونے کے باوجود مسافر کی بکنگ کی۔ فوٹو : فائل

امریکی ائیر لائن کی پرواز سے مسافر كو گنجائش سے زائد بكنگ كركے طیارے میں سوار كیا گیا اور جہاز روانگی سے قبل عملے نے چینی مسافر کو باہر نکال دیا۔

امریكی میڈیا كے مطابق یونائیٹڈ ائیر لائن کی پرواز3411 میں مسافر كو گنجائش سے زائد بكنگ كركے طیارے میں سوار كیا گیا تاہم روانگی سے قبل عملے نے 4 مسافروں كو اترنے كا حكم دیا جس میں سے ایک مسافر نے اترنے سے انكار کردیا جس پر عملہ نے سیکیورٹی اہلکاروں کو بلاکر مسافر كو گھسیٹ كر طیارے سے باہر نكال دیا، سیكورٹی اہلكاروں كے اس رویے پر جہاز میں موجود مسافر خوفزدہ ہوگئے اور شور مچانے لگے۔

پولیس کی جانب سے ایسا کرنے کے بعد واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ مسافر کے ساتھ نامناسب رویہ اپنے پر چین میں سوشل میڈیا پر مذکورہ ایئرلائن کے بائیکاٹ کی تحریک بھی شروع ہوچکی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پائلٹ نے 106 زندگیاں اور ائیرپورٹ کو تباہی سے بچا لیا

واقعہ کے بعد ایئر لائن كے سی ای او نے جہاز میں مسافر كو آف لوڈ كرنے اور گھسیٹ کر باہر نکالنے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ سیكیورٹی اہلكاروں كے اس رویے پر معذرت خواں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں