وینا شوہر سے متعلق کس کا فیصلہ قبول کریں گی

میرے اور اسد سے متعلق مفتی نعیم جو فیصلہ کریں گے قبول ہوگا، اداکارہ وینا ملک


آن لائن April 11, 2017
میرے اور اسد سے متعلق مفتی نعیم جو فیصلہ کریں گے قبول ہوگا، اداکارہ وینا ملک، فوٹو؛ فائل

MINGORA: اداكارہ وینا ملك نے شوہر اسد خٹک سے خلع کا مقدمہ واپس لینے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

آرٹس كونسل كراچی میں اپنے گائے ہوئے ملی نغمے ''اے دشمن وطن'' كی تقریب اجراء میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا یہ تاثر درست نہیں كہ میں نے خلع كا مقدمہ واپس لے لیا ہے، اس سلسلے میں مفتی نعیم اور دیگر معاملات بہتر بنانے كی كوششیں كررہے ہیں اس لیے مفتی نعیم جو فیصلہ كریں گے مجھے قبول ہوگا۔

واضح رہےکہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کے درمیان تعلقات کافی عرصے سے خراب ہیں جس کےباعث انہوں نے شوہر سے خلع لینے کی درخواست دائر کررکھی ہے جب کہ گزشتہ دنوں مفتی نعیم نے دونوں کے درمیان غلط فہمیاں دور کرانے کی کوشش کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں