پاناما کیس کا فیصلہ پیر یا منگل کو سنائے جانے کا امکان

آئندہ ہفتے کیلیے جاری عدالتی روسٹر کے مطابق عدالت عظمیٰ میں2 شریعت ایپلٹ بینچ اور 5 معمول کے بینچ تشکیل دیے گئے۔


آئندہ ہفتے کیلیے جاری عدالتی روسٹر کے مطابق عدالت عظمیٰ میں2 شریعت ایپلٹ بینچ اور 5 معمول کے بینچ تشکیل دیے گئے۔ فوٹو؛ فائل

سپریم کورٹ کی طرف سے 17 اپریل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے ابتدائی 2 روز پیر یا منگل کو پاناما لیکس کیس کافیصلہ سنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

آئندہ ہفتے پاناما لیکس کیس کی سماعت کرنیوالے پانچوں فاضل جج اسلام آباد میں موجود ہوں گے اورعدالت عظمیٰ کے مختلف بینچزکا حصہ ہیں۔ دوسری جانب آئندہ ہفتے کیلیے جاری عدالتی روسٹر کے مطابق عدالت عظمیٰ میں2 شریعت ایپلٹ بینچ اور 5 معمول کے بینچ تشکیل دیے گئے۔

عدالت عظمیٰ کا پہلا بینچ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہے۔ بینچ نمبر 2 کے ممبران میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، جسٹس دوست محمدخان اورجسٹس قاضی فائز عیسیٰ شامل ہیں۔ بینچ نمبر 3 جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس مقبول باقراور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پرمشتمل ہے جبکہ جسٹس گلزار احمداورجسٹس سجاد علی شاہ بینچ نمبر 4کے ممبران ہیں۔ 5واں بینچ جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہے، پہلاشریعت ایپلٹ بینچ جسٹس مشیر عالم، جسٹس سردار طارق مسعوداورجسٹس ڈاکٹر خالد مسعود پر مشتمل ہے، دوسرا شریعت ایپلٹ بینچ جسٹس منظور احمدملک اور جسٹس ڈاکٹرمحمدالغزالی پر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کرنیوالے بینچ کے ممبران میں جسٹس گلزاراحمد، جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیںجو آئندہ پورا ہفتے اسلام آبادمیںمقدمات کی سماعت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں