صبا قمر کی ’’ہندی میڈیم‘‘ کا پہلا گانا سیوٹ سیوٹ ریلیز

صبا قمر اور عرفان خان اپنی بیٹی کو اچھے اسکول میں داخلہ دلانے کی خاطر ہر قسم کی زندگی گزارتے نظر آئیں گے۔


Online April 15, 2017
صبا قمر اور عرفان خان اپنی بیٹی کو اچھے اسکول میں داخلہ دلانے کی خاطر ہر قسم کی زندگی گزارتے نظر آئیں گے۔ فوٹو: نیٹ

ABU DHABI: اداکارہ صبا قمر کی ڈیبیو بولی وڈ فلم ''ہندی میڈیم'' کا پہلا گانا ریلیز کردیا گیا جس میں وہ اور عرفان خان ہر مہنگے برانڈ کو پہنے نظر آئے۔

سیوٹ سیوٹ نامی اس گانے میں صبا قمر اور عرفان خان نے خود کو اسٹائل دکھانے کے ساتھ ساتھ دیسی روپ بھی اپنایا۔ اس گانے میں یہ دونوں اداکار شینل ڈیور بربری پراڈا جیسے کئی نامور برانڈز کے ملبوسات پہنے اور بیگز لیے نظر آئے جبکہ اس گانے میں دکھایا گیا کہ صبا قمر اور عرفان خان اپنی بیٹی کو اچھے اسکول میں داخلہ دلانے کی خاطر ہر قسم کی زندگی گزارتے نظر آئیں گے۔ علاوہ ازیں اس گانے کو پنجابی گلوکار گورو رندھاوا نے گایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں