پی سی بی شاہد آفریدی کو الوداعی تقریب دینے کیلیے تیار

پی سی بی کی ایگزیکٹیوکمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور شاہد آفریدی کی ملاقات 23 اپریل کو دبئی میں ہوگی۔


پی سی بی آفیشل اسٹار آل راؤنڈر سے فیئرویل تقریب کے وقت اور مقام پر گفتگو کریں گے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان کرکٹ بورڈ شاہد آفریدی کو الوداعی تقریب دینے کیلیے تیار ہوگیا۔

شاہد خان آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرہوگئے ہیں لیکن شائقین کے دلوں میں ان کی محبت آج بھی اسی طرح زندہ ہے اور لوگ پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی 20 سالہ خدمات کو خوب خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان کرکٹ بورڈ کی عزت کی ضرورت نہیں، کیونکہ میرے لیے شائقین کی محبت ہی کافی ہے لیکن پی سی بی کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کی وجہ سے ہے۔

شائقین کا اظہار محبت اور شاہد آفریدی کی طرف سے ردعمل کے بعد پی سی بی دفاعی پوزیشن پر آ گیا ہے اور بورڈ حکام نے اینٹی آفریدی تاثر ختم کرنے کے لیے مصباح الحق اور یونس خان کے ساتھ اب شاہد آفریدی کے اعزاز میں بھی پروقار تقریب کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے شاہد آفریدی سے فون پر رابطہ کرکے یقین دہانی کروائی ہے کہ جیسا وہ چاہتے ہیں اسی طرح کا ان کو فیئر ویل دیا جائے گا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ آفریدی سے ملاقات کرکے ان سے فیئرویل کا وقت اور معاملات طے کریں گے، 14 اپریل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے آل راؤنڈر کو آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کا سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد بھی دی۔

علاوہ ازیں مزید معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی کی ایگزیکٹیوکمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور شاہد آفریدی کی ملاقات 23 اپریل کو دبئی میں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں