کاٹن سیزن 201617 روئی کی پیداوار98 فیصد بڑھ کر107 کروڑ گانٹھ تک پہنچ گئی

پنجاب میں پیداوار15.6 فیصد بڑھ کر69 لاکھ41 ہزار، سندھ کی معمولی اضافے سے 37 لاکھ87 ہزار بیلزرہی


Khabar Nigar/Business Desk April 19, 2017
ٹیکسٹائل سیکٹر نے زیادہ روئی خریدی،جنرز کے پاس2لاکھ 65 ہزار گانٹھوں کا اسٹاک رہ گیا،گزشتہ سال ساڑھے3لاکھ بیلزتھیں،پی سی جی اے،حتمی ڈیٹاجاری فوٹو : فائل

کاٹن سیزن 2016-17 ختم ہوگیا، ملک میں روئی کی پیداوار9.81 فیصد کے اضافے سے 1 کروڑ 7 لاکھ 27 ہزار 182 گانٹھ رہی۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے حتمی اعداد و شمار جاری کر دیے۔

15 اپریل 2017ء تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 9 لاکھ 58 ہزار 739 گانٹھ کپاس زیادہ آئی، 15 اپریل 2016 تک کپاس کی پیداوار 97 لاکھ 68 ہزار 443 گانٹھ رہی تھی، صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 69 لاکھ 40 ہزار 71 گانٹھ کپاس آئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 60 لاکھ 2 ہزار 406 گانٹھ پیداوار سے9لاکھ 37ہزار 665 بیلز یا15.62فیصد زیادہ ہے، سندھ میں پیداوار0.56 فیصد بڑھ کر 37 لاکھ 87 ہزار 111 گانٹھ رہی جو گزشتہ سال 37 لاکھ 66 ہزار73 بیلز رہی تھی، 15 اپریل 2017 تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 1 کروڑ7 لاکھ 25 ہزار 980 گانٹھ روئی تیار کی گئی۔

سیزن میںایکسپورٹرز نے 2 لاکھ 2 ہزار 356 گانٹھ روئی خریدی جبکہ گزشتہ سال3 لاکھ 62 ہزار141 بیلز خریدی تھیں، ٹیکسٹائل سیکٹر نے گزشتہ سال کی 90 لاکھ 56 ہزار526 گانٹھوں کے مقابلے میں رواں سال 1 کروڑ 2 لاکھ 59 ہزار 229 گانٹھ روئی خریدی جبکہ جنرز کے پاس 2 لاکھ 65 ہزار597 گانٹھ کپاس و روئی کا غیر فروخت شدہ اسٹاک موجود ہے جبکہ گزشتہ سال اس مدت میں3لاکھ 49ہزار 776 بیلز کا اسٹاک موجود تھا۔

پی سی جی اے کے مطابق ضلع ملتان میں 15 اپریل تک 2 لاکھ 94 ہزار482گانٹھ کپاس، ضلع لودھراں میں 1 لاکھ 91 ہزار 923 گانٹھ، ضلع خانیوال میں5لاکھ 79ہزار 738 گانٹھ، ضلع مظفرگڑھ میں 3 لاکھ 26 ہزار 680 گانٹھ ، ضلع ڈیرہ غازیخان میں 3 لاکھ 36 ہزار 832 گانٹھ، ضلع راجن پور میں 3 لاکھ 33 ہزار 312 گانٹھ، ضلع لیہ میں 2 لاکھ 69 ہزار 241 گانٹھ، ضلع وہاڑی میں 3 لاکھ 83 ہزار 570 گانٹھ، ضلع ساہیوال میں 2 لاکھ 11 ہزار 850 گانٹھ، ضلع میانوالی میں 2 لاکھ 64 ہزار 342 گانٹھ کپاس' ضلع رحیم یار خان میں 11 لاکھ 45 ہز ار 66 گانٹھ کپاس، ضلع بہاولپور میں 9 لاکھ 84 ہزار 120 گانٹھ، ضلع بہاولنگر میں 12 لاکھ 56 ہزار 595 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔

ضلع سانگھڑ میں 12 لاکھ 30 ہزار 910 گانٹھ، ضلع میر پور خاص میں 2 لاکھ 70 ہزار 524 گانٹھ، ضلع نواب شاہ میں 3 لاکھ 27 ہزار 157 گانٹھ، ضلع نوشہرو فیروز میں 3 لاکھ36 ہزار411 گانٹھ، ضلع گھوٹکی میں 3لاکھ 1 ہزار 574 گانٹھ، ضلع سکھر میں 5 لاکھ 43 ہز ار 742 گانٹھ، ضلع جامشورو میں 1 لاکھ 12 ہزار 36 گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 2 لاکھ27 ہزار486گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں