وزیراعظم اپنے بیٹے کے ولیمے میں شریک نہ ہوسکے

راجا پرویزاشرف بیمار ہیں،بھائی، صدر،آرمی چیف کے آنے پرتقریب میں نہ گئے، ذرائع


Malik Manzoor Ahmed January 19, 2013
راجا پرویزاشرف بیمار ہیں،بھائی، صدر،آرمی چیف کے آنے پرتقریب میں نہ گئے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم راجا پرویزاشرف کے صاحبزادے شاہ رخ پرویز راجا کی دعوت ولیمہ کی تقریب ایوان وزیراعظم کے سبزہ زار میںمنعقد ہوئی۔

دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی جس میںمسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین،مشاہد حسین، نیئر بخاری،فیصل کریم کنڈی، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید، صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب، گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، گورنر پنجاب مخدوم محمود احمد کے علاوہ وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، اعلیٰ سول و فوجی حکام،کاروباری اور دیگر اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، وزیر اعظم راجا پرویز اشرف خود ولیمہ کی تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔

13

وزیراعظم کے بھائی راجا عمران اشرف سے جب ''ایکسپریس'' نے استفسار کیاکہ وزیر اعظم راجا پرویزاشرف، وزیر اعظم ہائوس میں موجود ہیں اور اپنے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں شرکت کیلیے نہیںآئے توانھوں نے کہا کہ وزیراعظم بیمار ہیںاور ڈاکٹروں نے انکومکمل آرام کی ہدایت کر رکھی ہے، ولیمے کی تقریب میں بعض شخصیات نے یہ دعویٰ کیا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق کیانی وزیراعظم ہائوس میں آئے ہوئے ہیںاس لیے وزیر اعظم ولیمے کی تقریب میںشرکت کیلیے نہ آ سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔