حکومت مفاہمتی پالیسی کو جاری رکھے گی وزیراعظم

عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، جمہوری نظام مسائل حل کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے


Sana News January 19, 2013
عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، جمہوری نظام مسائل حل کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے اسلام آباد میں دھرنا و لانگ مارچ سے متعلق معاملات خوش اسلوبی سے طے ہو نے پر مذاکراتی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عوام کو جمہوریت کے ثمرات مل رہے ہیں، آئین کے مطابق اظہار رائے کے بارے میں شہریوں کے جمہوری حق کو تسلیم کرتے ہیں، عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، جمہوری نظام عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

4

انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی سربراہی میں حکومت کی مذاکراتی ٹیم کی لانگ مارچ پرامن طورپر ختم کرانے کی کوششوں کوسراہا۔وہ ( جمعہ کو) دس رکنی مذاکراتی ٹیم سے باتیں کررہے تھے جس نے اسلام آباد لانگ مارچ اعلامیے پر دستخطوں کے بعد وزیراعظم کو کامیاب مذاکرات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہاکہ باہمی اتفاق رائے سے مسئلے کو حل کرنا ایک دانشمندانہ پالیسی تھی جس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ حکومت مفاہمتی پالیسی کو جاری رکھے گی اور جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں