سابق وزیراعظم گیلانی کی 5 سالہ نا اہلی کی سزا 25 اپریل کو ختم ہو جائے گی

یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ نے 19 جون 2012ء میں توہین عدالت پر5سال کیلئے نااہل کیا تھا۔


فہیم اختر ملک April 22, 2017
یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ نے 19 جون 2012ء میں توہین عدالت پر5سال کیلئے نااہل کیا تھا۔ فوٹو: فائل

یپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی 25 اپریل بروز منگل کو 5 سالہ نااہلی ختم ہوجائے گی اوروہ کسی بھی الیکشن میں حصہ لینے کے اہل ہو جائیں گے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم کوسپریم کورٹ کے احکامات پر19 جون2012ء کو نااہل قرار دینے اور ان کی این اے 151 ملتان سے قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ نے 19 جون 2012ء میں توہین عدالت پر5سال کیلئے نااہل کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں