عام ملبوسات کے خاص انداز

مختلف تہواروں، سالگرہ اور شادی کی سالگرہ پر پارٹیوں کا اہتمام ہماری معمول کی زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔


ماڈل : نازیہ علی ۔ فوٹو : ایم افضل

سماجی سطح پر میل جول اور ملنے ملانے کے بہت سے بہانے ہوتے ہیں۔

مختلف تہواروں، سالگرہ اور شادی کی سالگرہ پر پارٹیوں کا اہتمام ہماری معمول کی زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ جب ہلکی پھلکی پارٹی میں شرکت کرنی ہوتو ایسے لباس کی ضرورت ہوتی ہے جو شادی بیاہ کی تقریبات پر پہنے جانے والے پہنائوں کی طرح انتہائی پرتکلف تو نہ ہو لیکن پھر بھی مہمانوں اور میزبانوں کے لیے آپ کو نظرانداز کرنا بھی آسان نہ ہو۔

ہمارے زیرنظر فوٹوشوٹ میں بھی ایسے ہی ملبوسات کی عکاسی کی گئی ہے جن میں ٹرائوزر، شلوار سوٹ اور گائون نمایاں ہیں۔ ان ملبوسات کی تراش خراش اور رنگوں کا امتزاج بتاتا ہے کہ تھوڑی سی توجہ سے عام پہنائوں کو بھی خاص بنایا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں