پاک فوج کی جانب سے مختلف علاقوں میں مفت طبی کیمپ

4 ہزار مریضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویہ فراہم کی گئیں، بچوں کو ٹیکے لگائے۔


Express News Desk January 20, 2013
4 ہزار مریضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویہ فراہم کی گئیں، بچوں کو ٹیکے لگائے۔ فوٹو: فائل

پاک آرمی حیدرآباد گیریژن کی جانب سے بدین اور مٹھی کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے فری آرمی میڈیکل کیمپ میں 4ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کرکے انھیں مفت ادویہ فراہم کی گئی۔

گزشتہ روز شادی لارج میں لگائے گئے طبی کیمپ میں پیٹ ، جلد، گلے، ناک، کان، کھانسی، بخار، نزلہ، زکام اور خسرہ کی بیماری میں مبتلا 15 سو سے زائد مرد و خواتین اور بچوں کا معائنہ کیا گیا اور اس موقع پر مریضوں کو مفت ادویہ کی فراہمی کے علاوہ ایک ہزار بچوں کو خسرہ کی بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے ٹیکے لگائے گئے۔

4

پاک آرمی حیدرآباد گیریژن کے اعلامیہ کے مطابق اس سے قبل ٹنڈوباگو ڈیلیو، کھوکھرا پارک، ڈورونارو، چھور اور دیگر علاقوں میں بھی کیمپ لگائے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں