مجھے دولت کی ضرورت نہیں غریبوں کیلیے خرچ کرنا چاہتا ہوں بل گیٹس

میں چاہتا ہوں کہ اپنے پاس موجود دولت اور وسائل کو ان لوگوں کیلیے استعمال کروں جن کو اس کی زیادہ ضرورت ہے, بل گیٹس


Express Desk January 20, 2013
میں چاہتا ہوں کہ اپنے پاس موجود دولت اور وسائل کو ان لوگوں کیلیے استعمال کروں جن کو اس کی زیادہ ضرورت ہے, بل گیٹس فوٹو: فائل

دنیا کے امیر ترین شخص مائیکروسافٹ کمپنی کے ولیم ہنری بل گیٹس نے کہا ہے کہ دولت کی ان کی نظر میں اب کوئی اہمیت نہیں، نہ یہ مجھے اب زیادہ فائدہ پہنچاسکتی ہے۔

میں چاہتا ہوں کہ اپنے پاس موجود دولت اور وسائل کو ان لوگوں کیلیے استعمال کروں جن کو اس کی زیادہ ضرورت ہے۔ اب میں انسداد پولیو کیلیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انتہا پسندوں کی جانب سے انسداد پولیو مہم کی شدید مخالفت اور اسے اسلامی اصولوں کے خلاف سمجھنے کے حوالے سے بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ایسی باتیں ہمیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتیں۔


ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت پاکستان کے ساتھ مل بیٹھیں اور صلاح مشورے سے حل نکالیں کہ کس طرح انسداد پولیو مہم کو آگے بڑھایا جائے اور ان خواتین کی حفاظت کی جائے جو بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلاکر بڑا کام کررہی ہیں۔ متعدد ممالک کی مجموعی دولت سے زیادہ دولت کے مالک بل گیٹس کی دولت اور اثاثوں کی مالیت تقریباً 65 ارب ڈالر ہے۔ 57سالہ بل گیٹس اس میں 28 ارب ڈالر پہلے ہی فلاحی کاموں پر خرچ کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں