افغانستان میں داعش سے مقابلے میں 2 امریکی فوجی ہلاک

قربانی کے بغیرداعش کے خلاف جنگ نہیں جیتی جاسکتی، امریکی کمانڈر جان نیکلسن


ویب ڈیسک April 27, 2017
قربانی کے بغیرداعش کے خلاف جنگ نہیں جیتی جاسکتی، امریکی کمانڈر جان نیکلسن۔ فوٹو: فائل

GILGIT: امریکی فوج پر گشت کے دوران داعش کے جنگجوؤں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی افغان اہلکاروں کے ہمراہ صوبہ ننگرہار میں داعش کے خلاف آپریشن میں مصروف تھے کہ اس دوران داعش کے جنگجوؤں نے قافلے کو گھیرے میں لے لیا اور اس دوران دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ امریکی فوج کی جانب سےجاری بیان کے مطابق امریکی فوجی داعش کے خراسانی گروپ کے خلاف آپریشن میں مصروف تھے جس کے دوران 2 اہلکار ہلاک ہوگئے تاہم ہلاک اہلکاروں سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جان نیکلسن کا کہنا ہے کہ داعش کے خراسانی گروپ کے خلاف جنگ پوری دنیا کے لئے ضروری ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ قربانی کے بغیر اس لڑائی میں کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں