حج قرعہ اندازی آج ہوگی ریکارڈ تعداد میں درخواستیں موصول

سرکاری کوٹا ایک لاکھ7 ہزار، 3 لاکھ 38ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں، پنجاب سرفہرست


Nasiruddin April 28, 2017
سرکاری کوٹا ایک لاکھ7 ہزار، 3 لاکھ 38ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں، پنجاب سرفہرست۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزارت مذہبی امور کو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ریکارڈ حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

سرکاری حج اسکیم کا کوٹا ایک لاکھ 7 ہزار ہے جبکہ 3 لاکھ 38ہزار حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس میں سب سے زیادہ صوبہ پنجاب سے ایک لاکھ 55 ہزار حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں تاہم حج قرعہ اندازی آج اسلام آباد میں ہوگی۔

دوسری جانب وزارت مذہبی امور کو 26 اپریل تک بینکوں کے ذریعے موصول ہونے والی حج درخواستوں کی تعداد گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے اس سال وزارت مذہبی امور کو ملک بھر سے 3 لاکھ 38 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2016 میں وزارت مذہبی امور کو ملک بھر سے مجموعی طور پر 2لاکھ 80ہزار 617درخواستیں موصول ہوئی تھیں جبکہ سال 2015 میں یہ تعداد 2 لاکھ 70 ہزار تھی۔ اس سال وزارت مذہبی امور کو حج درخواستوں کی رقومات سے کروڑوں روپے بینکوں سے منافع حاصل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں