نیویارک فیشن شو پریانکا کا لباس مذاق بن گیا

کچھ نے کہا گلیاں صاف کرنے کی مہم کے لیے پریانکا کو مہم کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے


Net News May 03, 2017
نیویارک فیشن میٹ گالا میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا خوبصورت انداز ۔ فوٹو : اے ایف پی

KARACHI: نیویارک فیشن میٹ گالا کی رنگا رنگ تقریب میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کا لباس سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز بنا ہوا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے اس موقع پر سراغرسانوں جیسا طویل ٹرنچ کوٹ پہنا ہوا تھا اور ان کے اس کوٹ کے حوالے سے بہت سے لطیفے گردش میں ہیں ۔ پریانکا کا برساتی کوٹ تقریب کی تھیم کے عین مطابق تھا۔ پریانکا کے بارے میں 16 ہزار ٹویٹس کی جا چکی تھی ۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ کہنے کو تو فیشن ہے لیکن اصل میں یہ مودی کی صاف ستھرا بھارت' مہم کا اشتہار ہے کیونکہ پرینکا کا دور تک جھاڑو لگاتا ہوا کوٹ صفائی کا بہت اچھا ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔

کچھ نے کہا گلیاں صاف کرنے کی مہم کے لیے پریانکا کو مہم کا سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ میٹ گالا پر پریانکا اپنے اور دوسروں کے قدموں کے نشان صاف کر رہی ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ باقی اداکار ایوراڈز صاف کریں اور پریانکا چوپڑا آپ فرش صاف کریں۔ ایل میگزین نے پریانکا کے لباس کو 'فینسی' قرار دیتے ہوئے کہا کہ پریانکا کی خوبصورتی 'قاتلانہ' تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں