نندی پورسے 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا دعویٰ پورانہ ہوسکا

مئی کے وسط میں بھی پلانٹ کے آپریشنل ہونے کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں


علیم ملک May 03, 2017
مئی کے وسط میں بھی پلانٹ کے آپریشنل ہونے کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں : فوٹو؛ فائل

اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے نندی پور پاور پلانٹ کوگیس پر منتقل کرنے کے باوجود 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کے حکومتی دعوے پورے نہ ہوسکے۔

نندی پورپاورپلانٹ ابھی صرف 270 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے جبکہ پلانٹ کو مکمل آپریشنل ہونے میں مزید کئی ہفتے لگ جائیں گے،وزارت پانی وبجلی کی جانب سے پہلے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اپریل کے آخر تک نندی پور پاور پلانٹ سے525 میگاواٹ کی پیداوار شروع ہو جائے گی تاہم حکومت اپنے دعوے کو وفا کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد پاورپلانٹ کو 15 مئی تک مکمل آپریشنل کرنے کے اعلانات کیے گئے ہیں، تاہم مئی کے وسط میں بھی پلانٹ کے آپریشنل ہونے کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ پلانٹ کی گیس پر منتقلی کے بعد سنکرونائزیشن کا عمل جاری ہے جس میں مزید کئی روزلگ سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ وزارت پانی وبجلی کے حکام بدستور اس دعوے پر قائم ہیں کہ نندی پورپاور پلانٹ اپنی ڈیڈ لائن کے مطابق بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں