چوہدری نثار کی وزیراعظم سے ملاقات ڈان لیکس پر نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر اتفاق

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم نواز شریف کوڈان لیکس کے حوالے سے نئے نوٹیفکیشن کے مندرجات سے آگاہ کیا۔


Online May 06, 2017
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم نواز شریف کوڈان لیکس کے حوالے سے نئے نوٹیفکیشن کے مندرجات سے آگاہ کیا۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی جس میں ڈان لیکس کا نیا نوٹیفکیشن جلد ازجلد جاری کرنے سمیت عسکری قیادت کے تحفظات کو دور کرنے پر اتفاق ہوا۔

گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی جس میں ڈان لیکس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور وحوض کیا گیا، اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم نواز شریف کوڈان لیکس کے حوالے سے نئے نوٹیفکیشن کے مندرجات سے آگاہ کیا اورانہیں اعتماد میں لیا جبکہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کے درمیان اتفاق ہوا ہے کہ جلد از جلد ڈان لیکس کے نئے نوٹیفکیشن کو جاری کرکے عسکری قیادت کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں