عوام محلہ ویجلنس کمیٹیاں بنائیں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

اپنی مدد آپ کے تحت تحفظ کریں، کارکنوں کے قتل میں انتہا پسند تنظیمیں ملوث ہیں.


Express Desk January 23, 2013
ایم کیو ایم کے زیر اہتمام امریکا اور کینیڈا کے20شہروں میں دہشتگردی کیخلاف مظاہرے

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں ، ذمے داروں اور کارکنان کے سفاکانہ قتل میں کالعدم انتہاء پسند تنظیموں کے دہشت گرد ملوث ہیں۔

رابطہ کمیٹی نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ مذہب کی آڑ میں دہشت گردی کے عفریت سے نجات اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلیے اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کراتحاد کا مظاہرہ کریں اور دہشت گردی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل مرتب کریں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ روز مسلح دہشت گردوں نے ایم کیوایم نیوکراچی یونٹ 142 کے کارکنان محمد عدنان اور عامراقبال کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

قتل میں ملوث ایک دہشت گرد کو علاقے کے عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تھاجبکہ ایک دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا،دوران تفتیش زیرحراست دہشت گرد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا تعلق کالعدم انتہا پسند تنظیم سے ہے اور اسے ایم کیوایم کے سرگرم کارکنان کے قتل کا ٹاسک دیا گیا تھا ۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے تمام ذمے داروں ،کارکنوں اورعوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردوںکی مذموم کارروائیوں کے پیش نظر محلہ ویجیلنس کمیٹیاں تشکیل دیں اور اپنی مددآپ کے تحت ایک دوسرے کی جان ومال کے تحفظ کیلیے اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔

3

قبل ازیں ایم کیوایم امریکا اور کینیڈا کے زیر اہتمام رکن صوبائی اسمبلی منظر امام ، ان کے ڈرائیور اور محافظوں کی شہادت اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہاء پسندی ، طالبانائزیشن اور دہشتگردی کیخلاف امریکا اور کینیڈا کے 20سے زائد شہروں میں شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ ہیوسٹن ، ڈیلس ، واشنگٹن ڈی سی ، نیو یارک ، ایٹلانٹا ، شکاگو ، لاس اینجلس ، ٹورینٹو ، کیلگری ، مانٹریال اور اوٹاوا میں بڑے مظاہرے منعقد ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں