حکومت کا بھرتیوں اور ترقیاتی فنڈز پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ

پی پی کور کمیٹی کا اجلاس، مذاکرات کیلیے کمیٹی تشکیل، الیکشن شیڈول جاری ہونے تک پابندی نہیں لگائی جا سکتی، حکومتی موقف


Malik Manzoor Ahmed January 23, 2013
جمہوری سسٹم ڈی ریل کرنیکے درپے قوتوں کا ملکر مقابلہ کرنا ہو گا، بھارتی جارحیت اور دہشتگردی کا مقصد افراتفری پھیلانا ہے: پرویز اشرف فوٹو: فائل

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر حکومتی وفد نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ملک بھر میں بھرتیوں پر پابندی کے فیصلے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کیلیے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم اور دیگر ممبران سے ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیر قانون سینیٹر فاروق ایچ نائیک، وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ اور وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان میاں منظور احمد وٹو پر مشتمل اعلیٰ سطح کی مذاکراتی ٹیم اور چیف الیکشن کمشنر و دیگر ممبران کمیشن کے درمیان جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں بھرتیوں پر پابندی اور ترقیاتی فنڈزکے معاملے پر اہم نوعیت کے مذاکرات ہوں گے۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم بھرتیوں اور ترقیاتی فنڈز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ واپس لینے پر قائل کرے گی۔

وزیر خزانہ اور وزیر قانون چیف الیکشن کمشنر کو اس سلسلے میں حکومتی موقف سے آگاہ کریں گے۔ واضح رہے چیف الیکشن کمشنرکے فیصلے سے حکومتی حلقوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے، عام انتخابات سے پہلے وفاقی حکومت نے ایک لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کی حکمت عملی ترتیب دے رکھی ہے۔ وفاقی وزیر قانون سینیٹر فاروق نائیک فیصلے کیخلاف ٹھوس دستوری اورقانونی دلائل پیش کریں گے۔

3

ذرائع نے بتایا کہ حکومتی وفد میں اتحادیوںکے نمائندوں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے سے پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ حکمران اتحاد سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کو نئی بھرتیوں میں کوٹہ بھی دیا گیا تھا اور ارکان اسمبلی کی سفارشات پر لوگوں کو مختلف محکموں میں بھرتی کرنیکا سلسلہ جاری تھا۔ اجلاس میںکہا گیا کہ ابھی تک نگراں حکومت اور الیکشن شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اس لیے الیکشن کمیشن کس طرح بھرتیوں پر پابندی لگا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں