رمضان میں امن و امان کیلیے 12 ہزار جوان ڈیوٹی دیں گے ڈی آئی جی آپریشنز

سیكیورٹی پلان كی تیاری میں علماءاور معززین علاقہ كی تجاویز كو بھی مد نظر ركھا جائے، حیدر اشرف


سید مشرف شاہ May 16, 2017
سیكیورٹی پلان كی تیاری میں علماءاور معززین علاقہ كی تجاویز كو بھی مد نظر ركھا جائے، حیدر اشرف، فوٹو؛ فائل

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہےکہ رمضان المبارك كے دوران شہر میں امن و امان كو برقرار ركھنے اور مساجد و امام بارگاہوں سمیت دیگر دینی عبادت گاہوں كو مكمل سیكیورٹی فراہم كرنے كے لیے پولیس فورس كے 12 ہزار سے زائد افسران و جوان سیكیورٹی كے فرائض سر انجام دیں گے۔

ڈاكٹر حیدر اشرف نے احكامات جاری كرتے ہوئے كہا كہ رمضان المبارك كا سیكیورٹی پلان تشكیل دیتے وقت اس بات كو مد نظر ركھا جائے كہ نفری اور دیگر وسائل كا بھر پور استعمال كیا جائے اور كم نفری كی صورت میں افسران كے دفاتر سے نفری لے كر انہیں فیلڈ میں سیكیورٹی ڈیوٹی كے لیے تعینات كیا جائے تا كہ كسی بھی نہ خوشگوار واقعے كی پیش بندی كی جاسكے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاكٹر حیدراشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز، سركل افسران وایس ایچ اوز كو ہدایت كرتے ہوئے كہا كہ سیكیورٹی پلان كی تیاری میں علماءاور معززین علاقہ كی تجاویز كو بھی مد نظر ركھا جائے اور حساس مساجد و امام بارگاہوں كی سیكیورٹی كے لیے ان عبادت گاہوں كے منتظمین كو اعتماد میں لینے كے ساتھ ان عبادت گاہوں كی چھتوں پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات كیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں