پاکستان میں غیر ملکی ٹیموں کے آنے کی آس بندھ گئی

سارک ممالک نے ٹورکاوعدہ کرلیا،آئندہ سال ویمن فٹبال چیمپئن شپ ہوگی، احمد یارخان


سارک ممالک نے ٹورکاوعدہ کرلیا،آئندہ سال ویمن فٹبال چیمپئن شپ ہوگی، احمد یارخان فوٹو: فائل

پاکستان میں غیرملکی ٹیموں کے آنے کی آس بندھ گئی،سارک ممالک نے دورے کا وعدہ کرلیا جبکہ آئندہ برس ویمن فٹبال چیمپئن شپ بھی پاکستان میں ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان فٹبال فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری لیفٹیننٹ کرنل(ر) احمد یار خان نے کیا، بحرین میں ہونے والے گلف کپ فٹبال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کے بعدوطن واپسی پر نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اے ایف سی آفیشلزکے ساتھ سارک ممالک کی فٹبال ایسوسی ایشنز کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

ان میں بحرین کے شیخ سلیمان علی بن خلیفہ،بنگلہ دیش کے قاضی صلاح الدین،نیپال کے نئی تھاپا اور بھوٹان کے وان چو بھی شامل تھے، اس موقع پر فٹبال کے حوالے سے مختلف معاملات زیر بحث آئے جبکہ ان کی ٹیموں کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی گئی جو انھوں نے قبول کر لی،فنڈز کی دستیابی اور مناسب موقع ملتے ہی دورہ کرنے کا یقین دلایا گیا ہے۔



علاوہ ازیں پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کو بھی دورے کی دعوتیں ملی ہیں، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ 2014 میں سارک ویمن فٹبال چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو دے دی گئی جبکہ 2016 یا 2017 میں مینز ایونٹ بھی ہمارے ملک میں ہی ہوگا،کرنل احمد یار خان نے بتایا کہ گلف کپ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب میں 2012 کے اے ایف سی کے بہترین انٹرنیشنل فٹبالر جاپانی شن جی کاگاول بھی شریک ہوئے، وہ مانچسٹر یونائٹیڈ کی نمائندگی کرتے ہیں، سال کی بہترین ایشین ویمن فٹبالر جاپان ہی کی آیا میاما بھی تقریب میں موجود تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں