ترکی میں نیٹو میزائل تعیناتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 14 گرفتار

مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں، جرمن فوج پر حملہ، امریکی پرچم نذر آتش۔


News Agienciyan January 24, 2013
مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں، جرمن فوج پر حملہ، امریکی پرچم نذر آتش. فوٹو: رائٹرز

ترکی میں نیٹو میزائل تعیناتی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے جرمن فوجیوں پر حملہ کردیا۔

سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں 14 افراد گرفتار کرلیے گئے، میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک یوتھ یونین کے زیراہتمام گزشتہ روز ساحلی شہر اسکنڈروم میں سینکڑوں افراد نے ملک میں نیٹو میزائل تعیناتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

3

اس دوران مشتعل مظاہرین نے ساحلی شہر میں تعینات جرمن فوجیوں پر اچانک حملہ کردیا جس کے بعد مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپ شروع ہوگئی فورسز نے چودہ مظاہرین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے جبکہ دیگر درجنوں افراد کیخلاف مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ مظاہرین نے امریکی پرچم نذر آتش کر دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں