بھارت کے انکار پر پاکستان میں ممبئی حملہ کیس لٹک گیا

عدالت نے اس مقدمے کی سماعت بغیرکارروائی 24 مئی تک ملتوی کر دی۔


Qaiser Sherazi May 19, 2017
عدالت نے اس مقدمے کی سماعت بغیرکارروائی 24 مئی تک ملتوی کر دی۔ فوٹو: فائل

بھارت کی جانب سے ممبئی حملہ سازش کیس میں گواہان کوبیان ریکارڈ کرانے کیلیے طلبی کو سرکاری سطح پر مسترد کرنے پر اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں یہ مقدمہ لٹک گیا ہے۔

خصوصی عدالت نے اس مقدمے میں ممبئی حملہ کیس کے26 بھارتی پولیس افسران، مجسٹریٹ اور ڈاکٹرگواہان کی بیان ریکارڈ کرانے کیلیے طلب کیا تھا تاہم بھارت نے سرکاری طور پر اسے مستردکرتے ہوئے حکومت پاکستان کو باقاعدہ خط ارسال کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے اس مقدمے کی سماعت بغیرکارروائی 24 مئی تک ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں