عامر خان کی ’’دنگل‘‘ نے چین میں500 کروڑ سے بھی زیادہ کمالیے

فلم ’’دنگل‘‘ بھارت کے بعد چین میں بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی ہے


ویب ڈیسک May 19, 2017
فلم ’’دنگل‘‘ بھارت کے بعد چین میں بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی ہے، فوٹو؛ فلم پوسٹر

GILGIT: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ''دنگل'' چین میں بڑے بڑے ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے 500 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی بھارت فلم بن گئی۔

عامر خان کی فلم ''دنگل'' بھارت میںسب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ کی پہلی فلم تو بن گئی ہے لیکن اب دنگل نے چینی باکس آفس پر بھی کمال کردیا ہے اور بڑے بڑے ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔



''دنگل'' چین میں 14 روز میں ہی 507 کروڑ کا بزنس کر کےسب سے زیادہ کمانے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی ہے جب کہ فلم نے بھارت اور چین سمیت دنیا بھر میں مجموعی طور پر 1251 کروڑ68 لاکھ کی کمائی کرکے فلم''باہو بلی 2'' کے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے جس نے اب تک دنیا بھر سے 1500 کروڑ کابزنس کرلیا ہے۔



واضح رہے کہ عامرخان کی ''دنگل'' کو چینی زبان میں ڈب کرکے نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں