نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مختصر ملاقات چاہتے ہیں امریکی سفارتی ذرائع

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام نے ملاقات سے متعلق کسی قسم کی معلومات نہ ہونے کا اشارہ دیا۔


این این آئی May 21, 2017
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام نے ملاقات سے متعلق کسی قسم کی معلومات نہ ہونے کا اشارہ دیا۔ فوٹو: فائل

امریکا کے سفارتی ذرائع نے خیال ظاہرکیا ہے کہ متعدد سربراہان مملکت کی موجودگی میں صدر ٹرمپ کی کسی سے علیحدہ ملاقات ممکن نہیں تاہم امریکا اس کوشش میں ہے کہ نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مختصر ملاقات ہوسکے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام نے ملاقات سے متعلق کسی قسم کی معلومات نہ ہونے کا اشارہ دیا، پاکستانی سفارتخانے کے مطابق یہ معاملہ اسلام آباد میں دیکھا جارہا ہے اور انھیں اس بارے میں کچھ پتہ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں