بھارت میں 22 مسلمانوں نے ہندو مذہب اختیار کر لیا

مذہب تبدیل کرنے کی تقریب ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی نگرانی میں ہوئی۔


Net News May 23, 2017
مذہب تبدیل کرنے کی تقریب ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی نگرانی میں ہوئی۔ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اترپردیش کے فیض آباد شہر میں 22 مسلمانوں نے ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے۔

مذہب تبدیل کرنے کی تقریب ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے ایک مقامی لیڈر کی نگرانی میں ہوئی۔ واضح رہے کہ آر ایس ایس اس عمل کو ''گھر واپسی'' کا نام دیتی ہے۔ فیض آباد شہر اجودھیا سے ملا ہوا ہے جہاں واقع تاریخی بابری مسجد کو 1992 میں ہندو انتہا پسند نے شہید کردیا تھا۔ یہ تقریب آریہ سماج کے ایک مندر میں کی گئی۔

مذہب تبدیل کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انھیں نہ کوئی لالچ دیا گیا اور نہ ان کے ساتھ کوئی زور زبردستی ہوئی۔ ان کے مطابق ان کے گھر والے 25 سال پہلے مسلمان ہوگئے تھے اور اب وہ اپنی مرضی سے دوبارہ ہندو مذہب میں داخل ہوگئے ہیں۔

مذہب تبدیل کرنے والوں میں سے ایک لال محمد ہیں۔ وہ کہتے ہیں 'ہمارے والد ہندو مذہب پر عمل کرتے تھے، بیچ میں کسی وجہ سے بہکاوے میں آ کر وہ مسلمان ہوگئے اور ہمارا نام لال محمد رکھ دیا، اب ہم اسی مذہب میں دوبارہ شامل ہوگئے ہیں جسے ہمارے والد پہلے مانتے تھے اور ہم نے اپنا نام لال من رکھ لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں