گندم کے وافر ذخائرموجود آٹا مہنگا کرنے میں مافیا ملوث

گندم،آٹے کی قیمتوںمیں اضافہ منافع خوری ہو سکتا ہے، وزارت فوڈسیکیورٹی


Abid Hussain January 25, 2013
نئی فصل کی آمدکے موقع پرحکومت کے پاس 2ملین ٹن گندم سرپلس ہوگی،ذرائع۔ فوٹو: فائل

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی وریسرچ کے ذرائع کاکہناہے کہ ملک بھر میں گندم کا ذخیرہ ایکسپورٹ کے باوجودملکی ضروریات سے کہیں زیادہ موجودہے۔

گندم اورآٹے کی قیمتوںمیں اضافہ کرپٹ مافیا کا شاخسانہ ہے ۔ پاسکو اور چاروں صوبوں کے پاس تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 6.267ملین ٹن گندم موجودہے۔اس میںسے پاسکوکے پاس2.124 ، پنجاب2.825 ، سندھ0.837،خیبرپختونخوا 0.319،بلوچستان کے پاس0.162ملین ٹن گندم کااسٹاک موجودہے۔ذرائع کے مطابق جب مالی سال 2012-13 شروع ہواتوسرکاری طورپرگندم کی خریداری کرتے وقت 3.506ملین ٹن گندم موجودتھی اور رواں مالی سال کیلیے حکومت نے 5.792 گندم کی خریداری کی۔

11

 

اس طرح مجموعی طورپر (1-5-12)کونئے سال کے آغازپرحکومت کے پاس9.298 ملین ٹن گندم موجودتھی،گزشتہ سال ستمبرسے دسمبرکے دوران سرکاری طور پر3.031 ملین ٹن گندم ریلیزکی گئی،جس کے بعد حکومت کے پاس6.267ملین ٹن گندم موجودہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت گندم کی قلت نہیںہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں