امریکا کے50 فیصداسٹرٹیجک تیل ذخائربیچنے کی تجویز

امریکا کے پاس 688 ملین بیرل اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر موجود ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔


Business Desk May 24, 2017
امریکا کے پاس 688 ملین بیرل اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر موجود ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔: فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے 50 فیصد اسٹریٹجک تیل ذخائر فروخت کرنے کی تجویز پیش کردی ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے 50 فیصد اسٹریٹجک تیل ذخائر فروخت کرنے کی تجویز پیش کردی، جس سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے لیے اوپیک کی کوششوں کو دھچکہ لگنے کا خدشہ ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردی بجٹ پروپوزلز میں اسٹریٹجک پٹرولیم ریزرو (ایس پی آر) کی اکتوبر2018 سے 10 سال کے اندر فروخت سے 16.5 ارب ڈالر کی آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے پاس 688 ملین بیرل اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر موجود ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں