شام میں امریکی اتحادی فوج کی بمباری 100 افراد ہلاک

بمباری صوبہ دیر الزورکے قصبے المیادین میں داعش کے رہائشی علاقے پرکی گئی، رپورٹ


Net News/AFP May 27, 2017
عام شہریوں کوبمباری سے بچانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں،اقوام متحدہ۔ فوٹو: فائل

شام میں امریکی اتحادی فوج کی بمباری سے بچوں اور خواتین سمیت داعش کے 100 کارکن ہلاک ہوگئے۔

امریکی اتحادی فوج نے بمباری شامی شہر دیر الزور کے قصبے المیادین میں کی جو داعش کے قبضے میں ہے، مرنے والوں میں داعش شدت پسندوں کے خاندان والے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، امریکی اتحادی فوج کے ترجمان نے بمباری کی تصدیق کردی ہے، مرنے والوں میں 40 بچے شامل ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق مرنے والوں میں داعش جنگجوؤں کے درجنوں رشتے دار بھی شامل ہیں، ہلاک ہونے والے افراد المیادین قصبے کی میونسپل عمارت میں پناہ لینے والے تھے۔

امریکی فوج نے کہا کہ بمباری سے قبل اس بات کو یقینی بنایا گیا تھا کہ شہریوں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا کہ عام شہریوں کو بمباری سے بچانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں