شاہ سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مہنگے ترین تحائف سے نوازا

سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع سب بڑی شاہراہ کا نام ڈونلڈ ٹرمپ سے منسوب کر دی گئی۔


آن لائن May 28, 2017
سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع سب بڑی شاہراہ کا نام ڈونلڈ ٹرمپ سے منسوب کر دی گئی۔ فوٹو: نیٹ

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتہائی مہنگے ذاتی تحائف سے نوازا ہے اور یہ تحائف سعودی عرب کی تاریخ میں سب سے مہنگے تحائف میں شمار ہوتے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کو شاہ سلمان کی طرف سے پیش کیے جانے والے تحائف میں انتہائی قیمتی اور نایاب کا ہیرا خالص، سونے سے تیارکردہ گن جس پر شاہ سلمان کی تصویر نقش تھی، 25کلوگرام وزنی خالص سونے سے تیار کردہ تلوار جس پر ہیرے اور دیگر نادر قسم کے پتھر اور جواہر نصب ہیں، اس تلوار کی قیمت 200 ملین ڈالر ہے۔ سونے اور ہیروں سے تیار25 گھڑیاں ٹرمپ اور اسکے گھر والوں کیلئے جن کی کل قیمت 200 ملین ڈالر ہے۔

علاوہ ازیں ہیرے اور جواہرات سے سجے 150سے زائد عبایہ، سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع سب بڑی شاہراہ کا نام ڈونلڈ ٹرمپ سے منسوب کر دی گئی، اس شاہراہ کے شروع میں ٹرمپ کا ایک مجسمہ رکھدیا جائیگا۔ امریکا میں واقع مشہور مجسمہ ازادی کا ایک چھوٹا سا ہم شکل مگر یہ ہم شکل سونے ہیرے اور جواہرات سے تیار شدہ ہے جسے ایک خاص سعودی طیارے کے ذریعے وائٹ ہاؤس منتقل کیا جائیگا۔ 800ملین ڈالرکی قیمتی یاٹ کشتی جس کی لمبائی 125میٹر ہے اور یہ یاٹ دنیاکی سب سے لمبی ذاتی یاٹ ہے جس میں 80 کمرے اور 20شاہی کمرے موجود ہیں اور ان کمروں کے بیشتر اجزا سونے سے تیارکردہ ہیں اس یاٹ کو امریکی بحریہ کے ذریعے امریکا روانہ کیا جائیگا۔

رپورٹ کے مطابق اس قدرقیمتی تحائف سعودی عرب نے پہلے کسی بھی سعودی عرب کا دورہ کرنیوالے صدرکو نہیں دے، سعودی فرمانروا کا اصرار تھا کہ یہ تحائف ٹرمپ کے ذاتی تحائف ہیں اور انہیں امریکا کے عجائب گھروں میں نہ رکھا جائے۔ ان تمام تحائف کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ 400 ارب ڈالرکے ہتھیاروں کی ڈیل کی ہے دنیا میں طے پانیوالی ہتھیاروں کی خرید و فروخت کی سب سے بڑی ڈیل ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں