بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ الیکشن سے پہلے بنادیا جائے الطاف حسین

صدر اور وزیر اعظم صوبے کے مطالبے کا سنجیدگی سے جائزہ لیں، کروڑوں لوگوں کی محرومیوں اور ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے


Express Desk January 27, 2013
الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل، لاہور زونل کمیٹی اور رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب و بہاولپور کے قیام کے مطالبات کروڑوں عوام کے دلوں کی آواز ہیں لہٰذا اس مطالبے کو فی الفور منظور کرکے ''بہاولپورجنوبی پنجاب '' صوبہ عام انتخابات سے قبل بنادیا جائے۔

یہ بات انھوں نے ہفتے کو خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہا کہ صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کا قیام عوام کا بنیادی حق ہے اور اس حق سے انکار کرنے اور عوام کی محرومیوں میں اضافہ کرنے والوں کو پاکستان سمیت جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے لوگوں سے کوئی محبت نہیں۔ ایم کیو ایم ایسے تمام طبقات کی پر زور مذمت کرتی ہے جو صوبہ بہاولپور وجنوبی پنجاب کے قیام کی مخالفت کررہے ہیں۔

3

الطاف حسین نے جنوبی پنجاب و بہاولپور کے عوام کو یقین دلایا کہ وہ اپنے جائز حق کیلیے جو بھی پر امن احتجاج کریں گے، نہ صرف ایم کیو ایم اس کی بھرپور حمایت کرے گی بلکہ ایم کیو ایم کے لاکھوں کارکنان اس پر امن جدوجہد میں جنوبی پنجاب کے عوام کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ جو قوتیں صوبے کے قیام میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں وہ پاکستان کی بقا و سلامتی اور یکجہتی کو دانستہ نقصان پہنچارہی ہیں۔

الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم راجا پرویز اشرف سے مطالبہ کیا کہ وہ بہاولپور وجنوبی پنجابصوبے کے قیام کے عوامی مطالبے کا سنجیدگی سے جائزہ لیں اور اس مطالبے کو پورا کرکے نہ صرف کروڑوں عوام کی محرومیوں اور ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے بلکہ انھیں فی الفور ذہنی اذیت سے بھی نجات دلائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں