روزہ افطار کرانے والے حضرات فضول خرچی سے پرہیز کریں سعودی مفتی اعظم
فضول خرچی اور اسراف تقویٰ کے خلاف ہے،سعودی مفتی اعظم
KARACHI:
سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے روزہ افطار کرانے والے حضرات کو خبردارکیا ہے کہ وہ افطاری میں فضول خرچی سے سختی سے اجتناب کریں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں سعودی مفتی اعظم نے کہا کہ ماہ صیام کے دوران مخیر حضرات روزہ داروں کی افطاری، سحری اور انھیں انواع اقسام کے کھانے کھلانے میں سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں، حرمین شریفین کی زیارت کیلیے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی افطاری اورضیافت بلاشبہ بڑے اجر و ثواب کا کام ہے مگر بہت سے لوگ افطاری میں اسراف سے کام لیتے ہیں۔
ایسے احباب جو افطاری اور سحری کی خدمات فراہم کرنے میں اسراف سے کام لیں انھیں تاکید کی جاتی ہے کہ وہ فضول خرچی سے پرہیزکریں کیونکہ فضول خرچی اور اسراف تقویٰ کے خلاف ہے۔