پولیو وائرس کا انکشاف حیدر آباد میں مہم چلانے کا فیصلہ

نکاسی آب کے پمپنگ اسٹیشن کے پانی میں وائرس کی موجودگی پائی گئی


Altaf Koti January 28, 2013
یہ 3 روزہ مہم 28 جنوری سے شروع ہوگی اور31 جنوری تک جاری رہے گی جس کے دوران 95 ہزار 8 سو سے زائد بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

حیدرآباد سٹی کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کے انکشاف کے بعد محکمہ صحت نے حیدرآباد سٹی کی20 یونین کونسلوں اور کینٹ کے 2 علاقوں میں3 روزہ خصوصی پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ موذی مرض کی روک تھام کی جاسکے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق حیدرآباد سٹی میں واقع نکاسی آب کے مختلف پمپنگ اسٹیشنوں سے سیوریج کے پانی کے نمونے جانچ کے لیے اسلام آباد کی لیبارٹری بھیجے گئے جس کے دوران حیدرآباد سٹی کے ایک نکاسی آب کے پمپنگ اسٹیشن کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کے تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد محکمہ صحت اورضلعی افسران کے درمیان اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حیدرآباد سٹی کے ہالا ناکہ سے بدین بس اسٹاپ تک اورکینٹ ایریا کے 2 علاقوں میں 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے تاکہ مزید بچوں کو پولیو وائرس کا شکار ہونے سے بچایا جاسکے۔

محکمہ صحت کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسرڈاکٹر بخش علی پتافی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے اس بات کی تصدیق کی اور بتایا کے حیدرآباد سٹی اور کینٹ کے مخصوص علاقوں میں خصوصی پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ 3 روزہ مہم 28 جنوری سے شروع ہوگی اور31 جنوری تک جاری رہے گی جس کے دوران 95 ہزار 8 سو سے زائد بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے۔

9

انھوںنے بتایا کہ جن علاقوں میں خصوصی پولیو مہم شروع کی جارہی ہے اس میں ہالاناکہ، ہیر آباد، بس ٹرمینل، سینٹرل جیل، مارکیٹ ٹاور، شاہی بازار، فقیر کا پڑ،پکا قلعہ پھلیلی بھٹی گوٹھ، پریٹ آباد، ٹندو آغا ، ٹنڈو میر محمود، تالاب نمبر 3، اسلام آباد کے علاقوں کے علاوہ کینٹ کے 2علاقے کچا قلعہ اور مکرانی پاڑہ اوراس سے ملحقہ علاقے شامل ہیں جن کے لیے 2 سو 28 موبائل ٹیمیں، 26 فکس ٹیمیں، 35 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ پولیو مہم میں تقریباً6 سو لیڈی ہیلتھ ورکز، سپروائزرز اور ڈاکٹرزحصہ لیں گے اور پولیو مہم کی نگرانی اسلام آباد سے آنے والی خصوصی ٹیم کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں