پاک بھارت ایٹمی جنگ تباہ کن کروڑوں ہلاک ہونگے امریکی محققین

موسمیاتی تبدیلی پر اثرات سے دنیا بھر کے 2بلین لوگ بھوک، قحط کا شکار بن سکتے ہیں۔


Online June 01, 2017
پاکستان 130، انڈیا 120 ایٹمی وار ہیڈز، پاکستانی میزائل انڈیا کے ہر شہر کو نشانہ بنا سکتے ہیں، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

امریکی محققین کا کہنا ہے کہ برصغیر کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جاری سیاسی، سفارتی اور سرحدی کشیدگی اگر خدانخواستہ جنگ میں تبدیل ہو گئی تو بڑی تباہی ہوگی، دونوں ممالک کے ایٹمی ہتھیاروں سے کروڑوں لوگ موت کے منہ میں چلے جائیں گے اور اوزون کی تہہ کا آدھا حصہ برباد ہو جائیگا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی محقیقن کا کہنا ہے کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو نقصان اندازے سے کہیں زیادہ ہوگا اور یہ نقصان صرف پاکستان اور بھارت تک محدود نہیں ہو گا، 21 ملین لوگ حملے کے بعد ایک ہفتے کے اندر موت کے منہ میں چلے جائیں گے جو جنگ عظیم دوئم کے دوران مرنے والوں کی تعداد سے دوگنا ہے.

واضح رہے کہ یہ ریسرچ یونیورسٹی آف کولریڈ بولڈر اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین نے پیش کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں