امریکا اسلحے پر کنٹرول سے متعلق قانون سازی کیلیے ریلی

ہزاروں افراد واشنگٹن کے نیشنل مال پر جمع ہوئے، زیادہ تر کا تعلق ریاست کنیٹکی کٹ سے تھا


News Agienciyan/AFP January 28, 2013
ہزاروں افراد واشنگٹن کے نیشنل مال پر جمع ہوئے، زیادہ تر کا تعلق ریاست کنیٹکی کٹ سے تھا فائل فوٹو

واشنگٹن میں اسلحے کی خرید و فروخت اور روک تھام سے متعلق موثر قانون سازی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں شریک ٍہزاروں افراد واشنگٹن کے نیشنل مال پر جمع ہوئے۔ انہوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسلحہ پر کنٹرول کے کیلئے قوانین بنانے کیلیے نعرے درج تھے۔ ریلی میں شریک زیادہ تر افراد کا تعلق ریاست کنیٹکی کٹ کے شہر نیو ٹاؤن سے تھا۔

5

کنٹیکی کٹ میں گزشتہ برس 14 دسمبر کو ایک سکول میں فائرنگ سے 27 افراد ہلا ک ہو گئے تھے۔ ان دنوں امریکا بھر میں اسلحہ پر کنٹرول سے متعلق مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ملک میں اسلحہ پر کنٹرول بڑھانے کے لیے کیپیٹل سے یادگارِ واشنگٹن تک ریلی نکالی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔